گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

Last Updated On 29 July,2018 02:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر عہدے سے مستعفی، اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور حکومت بننے کے بعد محمد زبیر کا گورنر کے عہدے پر برقرار رہنا ناممکن تھا، اسی لیے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ محمد زبیر نے 2 فروری 2017 کو سندھ کے 32ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔