لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے امیدوار ندیم عباس کی ہوائی فائرنگ کا چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور کے حلقے پی پی 161 سے پی ٹی آئی امیدوار کی ہوائی فائرنگ کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ندیم عباس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا جبکہ آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں ملزم گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔