اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کے مابین بنی گالہ میں آج ملاقات ہو رہی ہے جس میں صوبہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے دونوں جماعتیں اپنے معاملات طے کریں گی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد جام کمال خان کی قیادت میں کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچا ہے جس میں زبیدہ جلال، خالد مگسی، اشفاق ترین اور احسان رکی بھی شامل ہیں جن کی جانب سے عمران خان کی حمایت کا اعلان بھی متوقع ہے۔ وفد میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ بھی شامل ہیں۔