اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اور تجربہ کار سپیکر لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ق لیگ کے رہنما پرویز الہی کو یہ اہم منصب سونپنے کا امکان ہے۔ پرویزالہی پہلے ہی قومی اسمبلی کی سیٹیں چھوڑ کر پنجاب میں رہنے کااعلان کرچکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ چوہدری پرویزالہی کو اسپیکر بنانے کی خواہشمند ہے جس کا مقصد پنجاب میں مضبوط اور تجربہ کار سپیکر لانا ہے ۔ پرویز الہی پہلے بھی سپیکر کے منصب کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ چوہدری پرویزالہی پہلے ہی قومی اسمبلی کی سیٹیں چھوڑ کر پنجاب میں رہنے کااعلان کرچکے ہیں جس کے بعد ان کے سپیکر پنجاب اسمبلی رہنے کا امکانات بڑھ گئے ہیں۔