فیصل آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت میں دائر درخواست سماعت کیلئے منظور ہو گئی۔
غلام محمد آباد کے رہائشی جاوید ارشد نامی شہری نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد سپرا کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج سے افضل ثواب کا درجہ دے کر اسلام کی بے حرمتی کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے اس بیان سے مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں، لہذا مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے قانون کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔