فیصل آباد: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں لوٹوں کی جماعت بن گئی، اصل لوگ گھر میں بیٹھے ہیں، ریحام کے معاملے کو حمزہ عباسی ہوا دے رہے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر قانون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خدمت کو اولین ترجیح دیں گے، پاکستان میں ہر کوئی خدمت کی سیاست کرے گا تو کوئی دھرنوں کی سیاست نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا سیتا وائٹ کے الزامات ہوں یا ریحام کے واضح طور پر کہنا چاہوں گا اس میں مسلم لیگ ن کا قطعاً کوئی تعلق نہیں، ریحام خان کے معاملے کو حمزہ علی عباسی اور زلفی بخاری اجاگر کر رہیں ہیں۔