لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریخ، انصاف کی جانب سے نامزد نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کا فیصلہ مذاق ہے۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام سامنے لایا گیا تھا، اب نام واپس لینے کی اب کوئی گنجائش نہیں، یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں کہ اب نام واپس لیا جائے، تحریک انصاف کا فیصلہ مذاق ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی۔ یہ مذاق نہیں ہے کہ ہم کس طرح نام سے پیچھے ہٹ جائیں۔ ناصر کھوسہ نے تمام حکومتوں کیساتھ کام کیا ہے اور وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔