اسلام آباد: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنا جا سکتا، ناصر کھوسہ کی معذرت پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام دے کر واپس لیا، یہ عمل ناصر کھوسہ اور انکے خاندان کیلئے شرمندگی کا باعث بنا، ناصرکھوسہ سے درخواست کر کے ذمہ داری لینے سے معذرت کا کہہ دیتے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ اور پوری قوم کو شرمندہ کیا، نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے، نام پر اتفاق کے بعد آئین میں دوبارہ سے مشاورت کی گنجائش نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ناصر کھوسہ تیار ہوئے تو رات 12 بجے کے بعد گورنر نوٹیفکیشن کے پابند ہوں گے۔