ملتان: (دنیا نیوز) زائد کرایہ مانگنا رکشہ ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا، خواتین نے رکشے والے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی قیمض پھاڑ دی، ہاتھ بھی زخمی کردیا۔
رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے خواتین سے 500 روپے کرایہ طے ہوا تھا مگر انہوں نے صرف 200 روپے دیئے جب باقی کرایہ مانگا تو انہوں نے مارنا شروع کر دیا۔ خاتون نے رکشہ کی چابی بھی نکال لی، شہریوں نے موقع پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کی جان بخشی کرائی۔