عمران خان سے ملاقاتیوں کیلئے بری خبر، اب سیلفی نہیں بن سکے گی

Last Updated On 10 August,2018 05:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقاتیوں کے لئے بری خبر ہے، اب کپتان کے ساتھ اب سیلفی نہیں بن سکے گی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کیلئےجانیوالے موبائل فون ساتھ نہیں لے جا سکتے، ملاقاتیوں سے فون لے کر بنی گالہ کے گیٹ پر رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کے سینئر رہنما اور سیکیورٹی کلیئرنس لینے والوں کو فون لے جانے کی اجازت ہو گی۔