عمران خان کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 11 August,2018 11:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی ہے۔ کپتان نے سرگرم کھلاڑی عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کر دیا، انہوں نے کہا کہ بڑی ذمہ داری ہے اور پریشر بھی ہوگا لیکن وہ صوبے میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

روک سکو تو روک لو، سندھ کے گورنر کی تبدیلی آگئی۔ تبدیلی کا ترانہ گانے والے عمران اسماعیل سندھ کے گورنر بنیں گئے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے اسے بڑی ذمہ داری قرار دے دیا۔ گورنر ہاؤسز کے بارے میں کپتان کے تبدیلی کے دعوے پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارٹی پروگرام پر عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ کا فیصلہ ہوگیا ہے اعلان مشاورت سے کریں گے۔