لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیراتی لاگت 1 ارب 30 کروڑ سے 4 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
13 سال پہلے پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر شروع کی گئی جو اِس وقت بھی نامکمل ہے۔ تعمیر میں تاخیر کے باعث اِس کی لاگت 4 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ اِسے آئندہ سال تک مکمل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ٹھیکیداروں کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث اِس عمارت کی تعمیر کا کام رک گیا تھا۔