لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، لاہور میں 9، 9 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی۔ گرمی اور حبس میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، لوگ اذیت سے دوچار ہیں۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہو گیا۔ لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ شہر میں 9، 9 گھنٹے تک بجلی نہیں آتی، رات کو بھی صورتحال جوں کی توں ہے، گرمی اور حبس میں شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی۔ 10، 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر ہونے لگا۔ دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے پہنچ گیا ہے۔
کراچی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، لوگوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔