اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت چھوڑ کر چلے گئے، خواجہ حارث نے احتساب عدالت پر ٹمپرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا نواز شریف کی مزید وکالت نہیں کرسکتا۔
احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا میں نواز شریف کی مزید وکالت نہیں کرسکتا، میں اپنا وکالت نامہ واپس لے لوں گا، کورٹ افسر ہوں، عدالت کو ریکارڈ ٹیمپرنگ نہیں کرنے دوں گا، میاں صاحب کو بتا دوں گا کوئی اور وکیل کرلیں۔
قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا، ن لیگی کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ کیا اور پارٹی پرچم میں ملبوس کارکنان نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔