سلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، جے آئی ٹی کے سربراہ اور استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء بھی عدالت پہنچ گئے۔
احتساب عدالت میں نواز شریف اور بیٹوں کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، جج محمد ارشد ملک ریفرنسز پر سماعت کریں گے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گواہ واجد ضیاء پر جرح کریں گے۔
ادھر نواز شریف کے وکلاء نے 30 اگست کی کارروائی ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے، درخواست میں 30 اگست کی کارروائی ختم کر کے دوبارہ جرح کا موقع مانگا گیا ہے، ہائی کورٹ سے درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جا سکے گی۔