لاہور: (روزنامہ دنیا)سیشن کورٹ نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے شہری تنزیلہ عمران کی درخواست پر اس کیس کی سماعت کی، عدالت کے روبرو تھانہ ماڈل ٹائون کے ایس ایچ او نے رپورٹ جمع کروا دی اور کہا کہ ایسا واقعہ تھانے کی حدود میں پیش نہیں آیا، اس پر پولیس کارروائی کرے ۔
عدالت میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی،عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا۔ مولانا فضل الرحمن نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ،تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔