بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں، بلاول بھٹو اور زرداری کی تعزیت

Last Updated On 11 September,2018 11:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں، انہوں نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی، ان کے انتقال پر تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، آمین۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔