کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے آصف زرداری اور بلاول کل جاتی امرا جائیں گے

Last Updated On 15 September,2018 12:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے کل جاتی امرا جائیں گے۔

سابق خاتون اول کلثوم نواز کی تعزیت کیلئے لوگوں کی جاتی امرا آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کل جاتی امرا جائیں گے۔ دونوں رہنما سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے، پیپلز پارٹی کے سربراہان پارٹی کے اعلٰی سطح کے وفد کے ہمراہ اتوار کو جاتی امرا جائیں گے۔