اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا کیس، سپریم کورٹ نے 6 رکنی جے آئی ٹی بنا دی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے احسن صادق سربراہ، آئی ایس آئی، نیب اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
جعلی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے احسن صادق جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمشنر آئی آر عمران لطیف منہاس، سٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹر ماجد حسین جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔
نیب کی جانب سے ڈائریکٹر نعمان اسلم، ایس ای سی پی سے محمد افضل اور آئی ایس آئی سے برگیڈیر شاہد پرویز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ جے آئی ٹی ہر 15 روز کے بعد عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔