کراچی: (دنیا نیوز) کراچی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں پی پی رہنما فریال تالپور اور دیگر ملزمان پیش ہوئے تاہم آصف زرداری صدارتی الیکشن کی مصروفیات کے باعث نہ آ سکے، حسین لوائی ویل چیئر پرعدالت پہنچے۔
وکیل کے جانب سے حاضری استشنا کی درخواست دائر کی گئی اور کہا گیا کہ آصف زرداری صدراتی الیکشن میں مصروف ہیں، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر ان کی درخواست منظور کر لی گئی۔
کراچی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر فریال تالپور اور دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ حسین لوائی ویل چیئر پرعدالت پہنچے۔
عدالت نے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں پچیس ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔