انور مجید اور عبدالغنی کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع

Last Updated On 25 August,2018 01:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے انور مجید اور عبدالغنی کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست توسیع کر دی۔ ایف آئی اے انور مجید کو بیماری کے باعث پیش نہ کرسکی۔

 بینکنک کورٹ میں ایف آئی اے نے کہا انور مجید بیمار ہیں پیش نہیں کرسکتے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ انور مجید کو جیل بھیج دیں جبکہ عبدالغنی مجید کا مزید 5 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔

ادھر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کے میگا سکینڈل معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو چوتھی بار طلب کر لیا گیا، ایف آئی اے نے پیر کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

ایف آئی اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا آصف زرداری اور فریال تالپور تین بار پہلے بھی پیش نہیں ہوئے، اگر اب پیش نہ ہوئے تو سپریم کورٹ میں دونوں مشکل میں ہونگے۔ ایف آئی اے 28 اگست کو سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کی مکمل رپورٹ پیش کریگی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور نے عدالتوں سے ضمانت لے رکھی ہے۔