کراچی: (دنیا نیوز) بینکنگ کورٹ نے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی کی ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا مقدمہ زیر تفتیش ہے ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
بینکنک کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس سےمتعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم حسین لوائی اور طلحہ رضا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔۔ ایف آئی اے نے انور مجید کا اسپتال میں عدالتی ریمانڈ تصور کرنے کی استدعا کر دی۔۔کیس میں آصف زرداری حفاظتی ضمانت جبکہ فرالر تالپور عبوری ضمانت پر ہیں۔۔ لیاقت علی رانا کی رپورٹ
کراچی کی بینکنگ کورٹ میں 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کا ہسپتال میں عدالتی ریمانڈ تصور کرنے کی استدعا کر دی۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر دیا وہ اسپتال کیسے پہنچے ؟ تفتیشی افسر نے کہا ڈاکٹر کی ہسپتال منتقلی کی تجویز کو رد نہیں کیا جا سکتا تھا،عدالت نے حکم دیا کہ 25 اگست کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گا تو درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
انور مجید کے بیٹے عبد الغنی مجید نے مبینہ ہراساں اور تشدد کیخلاف درخواست بھی دائر کر دی۔ تفتیشی افسر نے وضاحت کی کہ ملزم عبدالغنی مجید کو آرام دہ ماحول میں رکھا جا رہا ہے۔ ادھر عدالت نے ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ابھی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔