اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق نیب کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے.
اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر نے موقف اختیار کیا کہ سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت آج ہونی ہے، لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے تو سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت ہونے پردلائل دیئے، ابھی تو ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں ؟ نیب نے طے شدہ بات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔