نوازشریف، مریم اور کیپٹن(ر)صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل ہو گی

Last Updated On 09 September,2018 03:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل ہو گی۔ ایوان فیلڈ کیس کےریکارڈ کی پیپر بکس تاحال مکمل نہیں ہو سکیں۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژنل بینچ پیر سے سماعت شروع کرے گا۔ کیس کے ریکارڈ کی پیپر بکس کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا

ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ 11 ہزار صفحات پر مشتمل ہے، سوسو صفحات پر مشتمل پیپربکس کی تیاری ابھی تک جاری ہے، پیپر بکس کے چارچار سیٹس تیار کئےجانے ہیں۔ عدالت نے موسم گرما کی تعطیلات سے پہلے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا۔