اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کیخلاف نواز شریف اور دیگر ملزمان کی درخواستوں کیلئے نئی قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔
نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی دائر درخواستوں کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی تین رکنی قانونی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ کریں گے جبکہ ٹیم میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر حیدر علی خان اور ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ مجرموں کی درخواست ضمانت کی سماعت منگل کو کرے گا۔