نواز، مریم اور صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

Last Updated On 20 July,2018 12:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کے لئے منظور کر لی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سزا کے خلاف اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور، نیب کو نوٹس جاری، اپیلوں کے والیم تیار، تعطیلات کے بعد سماعت ہوگی۔

یاد رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 10 سال قید، ایک ارب 29 کروڑ روپے جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید، 32 کروڑ روپے جرمانہ، شریف فیملی کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ عدالت نے کیس کے شریک ملزموں حسین اور حسن نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔