نواز شریف، مریم اور صفدر کی رہائی، نیب کا اپیل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 20 September,2018 11:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور دیگر مجرموں کی سزا معطلی کیخلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، سیینئر وکلا اور افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سابق وزیرِاعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف مصدقہ نقل ملنے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔

 

Advertisement