یوم عاشور شہدائے کربلا کی قربانی کی یاد دلاتا ہے :وزیر اعظم

Last Updated On 21 September,2018 09:23 am

اسلام آباد (دنیا نیوز ) صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے یوم عاشور پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں یاد دلاتا ہے، آج کےدن ہمیں اسوہ حسینیؓ کو یاد رکھنا ہے، یہی وقت کی ضرورت ہے اور اسی میں ہماری بقا ہے۔

صدر عارف علوی نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا واقعہ کربلا ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسینؓ نے ثابت کر دیا کہ استقامت حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یوم عاشور نواسہ رسول کے افکار کی یاد دلاتا ہے۔ یوم عاشور سے حق کے لیے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے، باطل جب بھی حق سے ٹکرایا نیست و نابود ہوگیا۔
 

Advertisement