اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی کامیابی چیلنج کر دی، عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل کے سابق سربراہ جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک کے ذریعے انتخابی عذرداری دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا، انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے، دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائے، مقدمہ بازی کے اخراجات خواجہ آصف سے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔