اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت سیفران مراد سعید کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں وزیر مملکت برائے مواصلات تعینات کر دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے منگل کو سعودی عرب روانگی سے قبل مراد سعید کی وزارت کا قلمدان تبدیل کیا، مراد سعید اس سے قبل وزیر مملکت سیفران مقرر کیے گئے تھے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی جس کے مطابق کابینہ کے ارکان کی تعداد 31 ہو گئی ہے، ان میں 19 وفاقی وزرائ، 5 وزرائے مملکت ، 4 مشیر اور 4 معاونین خصوصی شامل ہیں۔
وزیر مملکت علی محمد خان کو پارلیمانی امور کی وزارت سونپی گئی ہے جبکہ وزیر مملکت محمد شبیر علی کو ابھی کوئی محکمہ نہیں دیا گیا۔