لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئند دو سے تین روز تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔
این اے 131 سے ٹکٹ کے خواہشمند اور پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ولید اقبال کو پارٹی وابستگی کی وجہ سے وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ولید اقبال کو نعیم الحق اور عون چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے رابطہ کر کے پارٹی فیصلے کے متعلق آگاہ بھی کر دیا گیا۔ ولید اقبال عام انتخابات اور ضمی انتخاب میں بھی این اے 131 کا الیکشن لڑنے کے لئے تیار تھے۔