بلدیاتی نظام: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا

Last Updated On 15 September,2018 12:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب میں بلدیاتی نظام بدلنے کیلئے آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوگا، کے پی اور پنجاب اپنے مسودے وزیراعظم کو پیش کریں گے، پنجاب کی نمائندگی علیم خان اور بشارت راجہ کریں گے۔

وزیراعظم کے جائزے کے بعد بلدیاتی مسودہ قانون کی منظوری کا امکان ہے، جس میں پنجاب میں میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب براہ راست کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بڑے اضلاع اور ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں میئر، لاہور میں لارڈ میئر ہوگا، دیہات میں و یلیج کونسل اور شہروں میں نیبر کونسل بنیں گی، فنڈز کا 60 فیصد ویلیج کونسل اور 40 فیصد نیبر کونسل کو جائے گا۔