اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں ادارے کی گزشتہ 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
موجودہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی قیادت میں نیب متحرک، گزشتہ 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے گزشتہ 11 ماہ میں 239 انکوائریاں اور 79 انویسٹی گیشن شروع کیں۔ 476 افراد کو گرفتار جبکہ 72 افراد کو احتساب عدالتوں سے سزائیں دلائی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق احتساب بیورو نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جبکہ نیب اپنے قیام سے اب تک 297 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے۔ احتساب عدالتوں سے سزاؤں کی شرح 77 فیصد ہے۔