مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک

Last Updated On 24 September,2018 12:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، کراچی شہر کو 12 سو کیوسک اضافی پانی دینے پر غور ہوگا، کونسل بلوچستان کے توانائی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لے گی پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کو پانی فراہم کرنے پر غور ہوگا بجلی کے خالص منافع سے متعلق قاضی کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے معاملات پر بھی مشاورت ہوگی، کونسل اجلاس میں پیٹرولیم پالیسی 2012ء میں ترمیم پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم قومی صفائی مہم شروع کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کریں گے، وفاقی حکومت کے ریگولیٹری معاملات سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام پر غور ہوگا۔