ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

Last Updated On 25 September,2018 01:11 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف گھریلوں صارفین نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا اور فیصلوں پر نظر ثانی نہ کرنے کی صورت میں سوئی نادرن آفس کے گھراو کی بھی دھمکی دے دی۔

شریف پورہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، شہریوں کا کہنا تھا گھریلوں صارفین کی معاشی مشکلات کیساتھ معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باوجود اور بلنگ نے بھی صارفین کے مسائل بڑھا دیئے ہیں جس پر شہریوں نے فیکٹریوں کی سپلائی معطل کر کے گھریلوں صارفین کو گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوئی نادرن آفس کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔

مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے گیس چوری روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے جی ایم سوئی گیس پر فیکٹری مالکان سے رقم بٹور کر کمرشل صارفین کو گیس دینے کا کیس بھی ایف ائی اے میں زیر تفتیش ہے۔
 

Advertisement