ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 4 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع

Last Updated On 29 September,2018 10:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ، وزیراعظم ڈیم فنڈ میں اب تک مجموعی طور پر 4 ارب 16 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ اندرون ملک سے 3 ارب 81 کروڑ 76 لاکھ روپے جبکہ تارکین وطن نے 34 کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار روپے بھجوائے۔

سپریم کورٹ، وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی اداروں اور شہریوں کی جانب سے عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔ اندرون ملک سے 3 ارب 81 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی جبکہ تارکین وطن نے 34 کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار روپے بھجوائے۔ بیرون ملک میں سب سے زیادہ 12 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار کے عطیات امریکہ سے موصول ہوئے۔ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانیوں نے 3 کروڑ 78 لاکھ روپے، برطانیہ سے 3 کروڑ 59 لاکھ ، کینیڈا سے 3 کروڑ 28 لاکھ، 79 ہزار جبکہ سعودی عرب سے 2 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کے عطیات آئے۔

ڈیم فنڈ میں موبائل فون میسج کے ذریعے بھی اب تک 8 کروڑ 48 لاکھ 71 ہزار روپے سے زائد رقم ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر 1362 ارب روپے درکار ہیں جبکہ وہاں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 300 ارب اضافی درکار ہوں گے۔

Advertisement