این اے 131: سعد رفیق کی ریلی میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم

Last Updated On 05 October,2018 12:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں انتخابی مہم کے دوران خواجہ سعد رفیق کی ریلی میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہو گیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کراد دی گئی ہے۔

لاہور میں حلقہ این اے 131 میں ضمنی الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی، ن لیگ کی جانب سے قینچی امرسدھو میں ریلی کا انعقاد ہوا، جو ہہنگامہ آرائی کی نذر وئی، تصادم میں چار افراد زخمی ہوئے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

واقعے کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد تھانہ فیکٹری ایریا کے باہر جمع ہو گئی، پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں اختر بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ فیکٹری ایریا پہنچے اور ن لیگ کے کارکنوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لیگی امیدوار سعد رفیق نے طلبا تنظیم کے کارکنوں اور لاہور کے بلدیاتی نمائندوں کو ریلی میں بلایا تھا یہ سعد رفیق کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔
 

Advertisement