کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ اگلے برس کے اوائل میں کثیر القومی بحری مشق "امن "کا کراچی میں انعقاد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔ مشق کا مقصد عالمی بحری سیکورٹی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور سوچ کی تشکیل ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیر القومی بحری مشق "امن" کا انعقاد سال2007 سے کیا جا رہا ہے جس کے بنیادی مقاصد میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس مشق میں دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم " امن کیلئے متحد" کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں جو عالمی بحری سیکورٹی کے مشترکہ لائحہ عمل اور متفقہ سوچ کی تشکیل کیلئے بھرپور کردارادا کر رہی ہے۔