اسلام آباد: (دنیا نیو) وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہا کہ پاک بحریہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔