گورنر سندھ نے کراچی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا

Last Updated On 13 October,2018 08:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے ساحل سمندر پر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیا، کہا کہ صفائی مہم پورے ملک کیلئے ہے۔

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے ساحل سی ویو پر صفائی مہم اور ساحل کے قریب پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین صفائی مہم کے تحت ساحل کی صفائی شروع کی ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا یہ ایک اچھا اقدام ہے، جسے مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔

انہوں مزید کہا کہ عوام سے درخواست کروں گا کہ ساحل کو گھر کی طرح صاف رکھیں، یہ نہ صرف آج بلکہ آنے والے کل کے لیے بھی ایک بہتر اقدام ہے۔ ماحول کو بہتر بنا کر ہی صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔