لاہور: (دنیا نیوز) فواد چوہدری کا کہنا ہے شریف فیملی کا مستقبل مخدوش ہے، ن لیگ کو نئی قیادت ڈھونڈنی چاہیے، سانس لینے دیں سب سے نمٹ لیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 8 ارب ڈالر رواں سال واپس کرنے ہیں، قرض کی واپسی کیلئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا بڑا فارورڈ بلاک بن چکا ہے، بیوروکریسی تمام ارکان اسمبلی کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل کر کے دکھائیں گے، ن لیگ کو کبھی صاف شفاف انتخابات لڑنے کی عادت ہی نہیں ہے، ملک کو لوٹنے والوں نے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔