کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، بسوں کے کرائے از خود بڑھا دیئے

Last Updated On 20 October,2018 12:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سی این جی کی قیمت بڑھانے پر ٹرانسپورٹ مافیا نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ معاملہ پر سندھ حکومت اور متعلقہ محکمے کی مجرمانہ بے حسی ختم نہ ہوسکی۔

شہر قائد میں میٹرو اور گرین لائن بسیں تو نہ چل سکیں لیکن ٹرانسپورٹرز نے ایک بار پھر از خود کرائے بڑھا دیئے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا تو 10 روپے تک کرائے بڑھائیں ہیں۔ 20 روپے کا سفر اب 40 روپے میں طے ہوگا، مجبور لوگ آدھا سفر پیدل طے کرنے لگے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے از خود کرایہ بڑھانے پر ڈرائیور اور کنڈیکٹروں کی روزانہ مسافروں سے تلخ کلامی معمول بن گئی۔