سندھ میں ڈاکٹر امتحانات کی بجائے انٹرویوز کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 19 October,2018 01:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے ڈاکٹروں کی قلت ختم کرنے کیلئے 1500 سے زائد ڈاکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو امتحانات کی بجائے انٹرویوز کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

مشیر وزیراعلی سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحانات طویل طریقہ کار ہے، حکومت عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتی ہے جس کیلئے امتحانات کی بجائے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹر بھرتی کئے جائیں گے۔

مشیر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ فیصلے کی منظوری دے چکی ہے، انٹرویوز کے ذریعے 1500 سے زائد ڈاکٹرزبھرتی کیےجائیں گے، فیصلہ ڈاکٹرز کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔