کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ میں توسیع، مزید چار وزرا نے حلف اٹھا لیا، ارکان کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔
سندھ کابینہ میں مزید 4 وزرا کا اضافہ ہو گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں سید اویس قادر شاہ، تیمور تالپور، مرتضیٰ بلوچ اور باری پتافی شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان موجود تھے۔