کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سرکاری لائن سے خام تیل کی چوری کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ ابراہیم حیدری میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پانچ ملزمان کو دھر لیا۔
کراچی میں کیماڑی سے آئل ریفائنری جانے والی لائن سے آئل چوری کیا جارہا تھا۔ ابراہیم حیدری کے مقام پر ملزمان تیل کی سرکاری لائن سے کروڑوں روپے کا خام تیل چوری کر رہے تھے، خفیہ اطلاع پر پولیس نے ریکی کی اور پانچ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
لٹیرے انتہائی منظم طریقے سے چوری کرتے رہے۔ لائن کو پنکچر کر کے مشینیں اور پمپ لگایا گیا۔ تیل کھینچنے کے بعد بڑے ٹینکرز سے منتقل کیا جاتا تھا۔