ڈیرہ غازیخان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان میں 2 بسوں کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 اور زخمیوں کی 40 ہوگئی، مرنے والوں میں 15 کا تعلق ملتان کے ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثہ ملتان روڈ پر اسوقت پیش آیا جب دو تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوسناک واقعہ میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ ایک ہی خاندان کے 15 افراد ڈی جی خان میں بس حادثہ کی نذر ہوگئے، جاں بحق افراد میں 3 سگے بھائی عنایت، مجید اور محمد حسین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو ڈی جی خان اور ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم چند افراد شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔