کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی، فواد چودھری

Last Updated On 22 October,2018 06:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کسی وزیر کیخلاف تحقیقات سے متعلق بات نہیں کی، حکومتی موقف جانے بغیر میڈیا میں خبریں دینا درست نہیں ہیں۔

وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف تحقیقات سے متعلق بات نہیں کی، وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ وہ کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی موقف جانے بغیر ایک اخبار کا ہیڈ لائن لگانا درست نہیں، کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں۔

 

 

Advertisement