وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کریں‌ گے

Last Updated On 28 October,2018 01:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان پاکستان سٹیزن پورٹل کا آج افتتاح کر رہے ہیں‌ جو وزیراعظم آفس ہی میں قائم کیا گیا ہے، پورٹل سےعوام براہ راست شکایات و تجاویز وزیراعظم آفس ھجواسکیں گے۔ سیٹزن پورٹل کے قیام کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

 

عوامی شکایات کے ازالے اور تجاویز پر عملدرآمد کی نگرانی اب وزیراعظم آفس سے ہو گی، لوگ موبائل فون میں ایپلی کیشن سے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے اس مقصد کے لئے وزیراعظم آفس میں پاکستان سٹیزن پورٹل میں قائم کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے عوام براہ راست شکایات و تجاویز وزیراعظم آفس ھجواسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اپنی زیرنگرانی عمل کروائیں گے۔ پورٹل سے 3760 وفاقی اور صوبائی محکمے منسلک کئے جائیں گے اور تمام صوبائی حکومتوں کو شکایات کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے۔