وزارت داخلہ کا ایکشن، آئی جی اسلام آباد جان محمد کو وطن واپس بلا لیا

Last Updated On 30 October,2018 12:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی جی اسلام آباد جان محمد کو وطن واپس بلا لیا گیا، وزارت داخلہ کی جانب سے طلبی کا لیٹر بھی جاری کر دیا گیا، جان محمد 2 نومبر تک ملائیشیا میں کورس پر ہیں۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو وطن واپس بلا لیا اور طلبی کا لیٹر بھی جاری کر دیا۔ آئی جی اسلام آباد کو کورس چھوڑ کر واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے، جان محمد 2 نومبر تک ملائیشیا میں کورس پر ہیں۔ وزارت داخلہ نے جان محمد کو فوری طور پر بطور آئی جی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری طرف اعظم سواتی نے آئی جی اسلام آباد کے معاملے پر بدھ کو پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں اڑانے کی دھمکی دی گئی، ملازمین پر حملے کے بعد ڈی ایس پی، ایس ایس پی،اور پھر آئی جی سے رابطہ کیا، اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے 22 گھنٹے تک فون سننا گوارا نہ کیا۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ روز از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد جان محمد کی تبدیلی کا وزیراعظم کا زبانی حکم معطل کر دیا تھا۔
 

Advertisement