اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر اہم گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام کے ذریعے ملک کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، ملک کی عمومی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو۔۔۔ پاکستان کے امن،سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام قوم متحد ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2018